کاہنہ : 28سالہ خاتون گن پوائنٹ  پر اغوا،ورثاء کا سی سی پی او لاہور  سے نوٹس لینے کا مطالبہ 

Aug 01, 2022

کاہنہ(نامہ نگار) گذشتہ روزگرین ٹاؤن کے رہائشی فخر حیات کی 28سالہ بیٹی اپنے چچا اور چچی کے ہمراہ قصور اپنی خالہ کے پاس جا رہی تھی ۔ کاہنہ کے علاقہ پہاڑویں تھے کے قریب پہنچے تو کار اور موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم 5 مسلح افراد نے انہیں روک لیا اور گن پوائنٹ پر 28سالہ اقرار کو زبردستی کار میں اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور والد کی درخواست پر 5نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے اور نہ ہی مغویہ برآمد ہوئی۔ مغویہ کے ورثاء نے سی سی پی او لاہور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں