کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ بھر میں بچوں میں ڈائریا کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار سے زائد بچے متاثر ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق 5 ماہ میں صوبے میں 5 لاکھ سے زائد بچے اسہال اور پیچش کا شکار ہوئے۔ اس دورن کراچی میں 86 ہزار سے زائد بچے ڈائریا میں مبتلا ہوئے۔ سب سے زیادہ کیسز جنوبی ضلع سے سامنے آئے۔ ماہرین کے مطابق حالیہ بارشوں نے کیسز میں کئی گنا اضافہ کر دیا۔ موسم برسات میں کھانے پینے میں احتیاط بہت ضروری ہے۔