محرم الحرام،سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد افسرو اہلکار تعینات:سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرنے کہاہے کہ مجالس اور عزاداری جلوسوں کا آغاز کے ہوتے ہی لاہور پولیس کو ہائی الرٹ تمام مجالس،عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرکی جا رہی ہے۔ محرم الحرام میں عزاداری جلوسوں،مجالس کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کئے ہیں۔سی سی پی او کا کہنا تھا کہ تعینات افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں۔ عزاداروں کے مکمل انخلا تک ڈیوٹی پوائنٹس نہ چھوڑیں۔ عزاداری جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کا بار بار جائزہ لیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کیلئے بلند عمارات کی چھتوں پر سنائپرز تعینات،امام بارگاہوں پر وینٹیج پوائنٹس تشکیل دیئے ہیں جبکہ شرکاء کو 3 درجاتی سکیورٹی حصار سے گزرنے کے بعد ہی جلوسوں،مجالس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ اس حوالے سے مجالس کے انٹری پوائنٹس پر تعینات کمیونٹی رضا کاروں کو چیکنگ کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ محرم الحرام میں 5235مجالس منعقد،650سے زائد عزاداری جلوس برآمد ہوں گے۔ فلیش و ٹرابل پوائنٹس پر تنازعات کے حل کیلئے سنٹرل و ذیلی امن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے گئے ہیں۔ مرکزی عزاداری جلوسوں کے راستوں پر موبائل سروس بھی مخصوص اوقات میں معطل رہے گی ۔ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے عزداری جلوسوں کے روٹس کی مکمل سرویلنس کی جائے گی۔ علاوہ ازیں مانیٹرنگ کیلئے عزاداری جلوسوں کے روٹس،مجالس عزا گاہوں میں اضافی کیمرے نصب کئے ہیں اور مختلف مقامات پر کنٹرول رومزبھی قائم کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...