حضرت عمر فاروقؓ  کا یوم شہادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

لاہور (آئی این پی) خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبا ت کا انعقاد کیا گیا جس میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے انصاف کا بے مثال نظام بنایا، مثالی فلاحی ریاست قائم کی۔ 22 لاکھ مربع میل رقبے پر حکومت کی۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی خلافت10 سال6 ماہ10 دن تک قائم رہی۔
یوم شہادت

ای پیپر دی نیشن