محرم الحرام میں امن و امان کیلئے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے :ڈی پی اوشیخوپورہ

فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے کہا محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں عزادری جلوسوں کے روٹس پر تمام تجاوزات کو ہٹا دیا جائے گا ۔ جلوس والے علاقے میں گیٹ تھرو نصب کیے جائیں گے تاکہ جلوسوں میں شرکاء کی چیکنگ کی جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ کالونی میں محرم الحرام کے سلسلہ میں کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل فیروزوالہ میاں شفقت علی ، ایس ایچ او فیروزوالہ عمر شیراز گھمن ، مذہبی تنظیموں کے عہدیداران ناصر علی نقوی ، سید شبیر حسین اور محمد عمر قادری کے علاوہ دیگر ارکان بھی موجود تھے ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے امن کمیٹیوں کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فول پروف سیکورٹی کے انتظامات پورے ضلع میں مکمل کیے گئے ہیں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے علاوہ ازیں ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے مختلف امام بارگاہوں کا تفصیلی وزٹ کیا اور سیکورٹی پروگرام کا جائزہ لیا اس موقع پر جن علاقوں میں عاشورہ محرم الحرام کے جلوس برآمد ہو ں گے ان مقامات پر کنٹرول روم بنا دئیے گئے ہیں ان علاقوں میں پولیس ملازمین شفٹ وائز کام کر یں گے۔

ای پیپر دی نیشن