پہلے روزمحرم الحرام پر صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی 

لاہور(نامہ نگار)گزشتہ روز پہلے محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے مجالس کی سکیورٹی کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔ مجالس اورامام بار گا ہو ں میں پولیس کی بھاری نفر ی تعینات تھی۔ مجالس اورامام بار گا ہو ں میںلوگوں کو میٹل ڈ یٹکٹر سے تلا شی اور واک تھرو گیٹس سے گزار کر اندرداخل ہونے دیا گیا۔ امام بار گا ہو ں،حساس اداروں،مزاروں اونچی عمارتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات تھے ۔ تمام اہم مجالس کی ویڈیو فلم تیار کی جا رہی تھی۔بڑے شہروں میں اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی تھی اور پولیس گشت میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔


 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...