سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھی ہوں متاثرین کی بحالی ترجیح، ذوالفقار کھوسہ

Aug 01, 2022

ڈیرہ غازی خان( بیورو رپورٹ ،سپیشل رپورٹر)سابق گورنر پنجاب ذوالفقار علی خان کھوسہ اپنی مصروفیات ترک کر کے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے،میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار ذوالفقار علی کھوسہ نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر میں بہت دکھی ہوںمتاثرین کی بحالی ترجیحہے۔میری وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیلاب متاثرین کی بحالی اور فوری امداد کے سلسلہ میں بات چیت ہوئی ہے۔،وہ امدادی سامان کے ساتھ ڈیرہ غازی خان آنے والے ہیں،ہماری ٹیمیں سردار ذادہ سیف الدین خان کھوسہ،سردار جاوید خان لنڈ، سردارذادہ دوست محمد خان کھوسہ، محمد محی الدین خان کھوسہ، عاصم زبیر خان کھوسہ کی قیادت میں علاقے میں موجود ہیں، نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے،امدادی سامان اور خیمے ہر متاثرہ گھرانے تک پہنچائے جائیں گے،متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے۔
ذوالفقار کھوسہ

مزیدخبریں