لاہور (خصوصی نامہ نگار) نظام خلافت راشدہ سے ہی پاکستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ محرم الحرام میں امن و امان کیلئے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد اور لاہور میں رابطہ سیل قائم کیے ہیں، ایک ماہ کیلئے سیاست ترک کر کے سیلاب زدگان کی امداد اور معیشت کی بہتری کیلئے مشترکہ کوشش کی جائیں۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے یوم عمر بن خطاب کے موقعہ پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشرے کی اصلاح عدل و انصاف سے ہی ممکن ہے۔ نظام خلافت راشدہ کی احتساب اور انصاف بنیاد ہے۔ سیدنا عمر فاروقؓ نے نظام ریاست کیلئے جو اصلاحات نافذ کیں آج دنیا ان سے استفادہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام خلافت راشدہ ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔ محرم الحرام میں امن و امان اور بین المالک ہم آہنگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور مسلکی ہم آہنگی کیلئے لاہور اور اسلام آباد میں رابطہ سیل قائم کیے ہیں۔جس طرح پاک فوج کے جوان سپہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر اپنے سیلاب متاثرہ ہم وطنوں کی مدد کر رہے ہیں۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کو کارکنان اور قائدین کو اسی طرح ان کی مدد کیلئے نکلنا چاہیے۔
طاہر اشرفی
احتساب‘ انصاف نظام خلافت راشدہ کی بنیاد‘ مسائل کا حل بھی ہیں: طاہر اشرفی
Aug 01, 2022