بلوچستان میں سیلاب‘ بارشوں سے نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا: عبدالقدوس بزنجو 

کوئٹہ (آئی این پی ) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا  ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک آرمی بھرپور انداز سے کام کررہی ہے، بلوچستان میں سیلابی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور ہونے والے نقصانات کا بھرپور طور پر ازالہ کیا جائے گا ، تمام ادارے سیلابی بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں بحالی اور ریلیف کے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، متاثرین ہمارے اپنے لوگ ہیں، حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں تمام متاثرین کی بھرپور معاونت کرے گی۔ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ  ہمارے صوبے میں گزشتہ برسوں میں بارشیں کم ہوئیں اور خشک سالی کا خدشہ تھا، بارشیں اللہ کی رحمت ہیں، یقینا ان بارشوں سے جہاں آفت کا سامنا ہے وہی پر پانی زیر زمین سطح اب بلند ہوئی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پانی کی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات سے بھی بہت سے نقصانات ہوئے، پانی کی گزرگاہوں پر گھر تعمیر کیے گئے اور انہیں زرعی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...