27نمروز: ایرانی سرحدی سکیورٹی فورسز سے جھڑپ‘ افغان اہلکار ہلاک

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغان پولیس اہلکار کے مطابق طالبان فورسز اور ایرانی سرحدی محافظوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک افغان اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ غیر ملکی جنوبی افغان صوبے نمروز کے پولیس ترجمان بہرام حقمل نے بتایا کہ ہمارے پاس ایک ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے لیکن تصادم کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ ہرمند کے گورنر میسام برازندی کے حوالے سے بتایا کہ جھڑپیں رک گئی ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب طالبان فورسز نے ’ایک ایسے علاقے میں اپنا جھنڈا لہرانے کی کوشش کی جو کہ افغان علاقہ نہیں تھا‘۔
جھڑپ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...