حضرت عمرؓ کی زندگی خدمت انسانیت سے عبارت ہے: عزیز الرحمن ثانی 

 لاہور (  خصوصی نامہ نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں نے فضائل و شہادت حضرت عمر فاروق ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاروق اعظم ؓ کی فیاضی، شجاعت، رسول کریم ؐ سے آپ کی والہانہ محبت، خلوص و ایثار مثالی صفات تھیں۔ آپ کی ساری زندگی جہد مسلسل اور خدمت انسانیت سے عبارت ہے۔ حضرت عمر فاروق ؓ کی بالغ نظری اور فراست کو مخالفین اسلام بھی تسلیم کرتے تھے اور آپ ہر وقت ملت کے استحکام اور امت کی تعمیر میں مصروف رہتے۔مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، قاری ظہورالحق،قاری محمداقبال، مولانا عبدالشکوریوسف، مولانا ظہیراحمد قمر، مولانا مسعود احمد، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا سید جنید بخاری کا کہنا تھا کہ آپ ؓ نے امت کو ہجری تقویم دی اور اطراف مملکت میں قاضیوں کا تقرر کیا۔ تحفیظ قرآن مجید کیلئے خصوصی وظائف کا اجرا اور مساجد کی تعمیر و ترقی آپ کے عظیم کارنامے ہیں۔ ا سلام کی اشاعت میں آپ کا کردار مثالی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...