لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے انسداداتائیت کیلئے گزشتہ ماہ کے دوران11اضلاع میں بھرپور کارروائیاں کیں۔ اور 1,473مراکز پر چھاپے مار کر263اتائیوں کی دکانیں بند کر دی گئیں۔سب سے بڑا کریک ڈاؤن لاہور میں کیا گیا،جہاں پر کمیشن کی انفورسمنٹ ٹیموں نے 604مراکزپر ریڈز کر کے 122اتائیوں کے کاروبار بند کر دیئے۔ کمیشن ٹیموں نے اب تک ایک لاکھ35ہزار سے زائد مراکز پر چھاپے مار کر38,490اتائیوں کے کاروبار سیل کیے ہیں جبکہ تقریباً32ہزار اتائی اپنا غیر قانونی کاروبار ترک کر چکے ہیں۔
اتائیوں کیخلاف کارروائیاں گزشتہ ماہ 263دکانیں سیل کی گئیں
Aug 01, 2022