لاہور( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام صوبائی سیکرٹریٹ نزد پیر مکی کے باہر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد طاہر ڈوگرنے کہا کہ حکومت نے گھی،چینی آٹا،گھی سستا کرنے کے جھوٹے دعوئے کئے،عوام آج جتنی مہنگائی سے پریشان ہیں ملک کی تاریخ میں اتنا پریشان کبھی نہیں رہی،مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو عوام سڑکوں پر ہونگے جنہیں روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا،ملک کے عوام کو مقروض بنادیا گیا اس کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا،حکومت آئی ایم ایف سمیت کسی سے بھی قرضے نہ لے اپنے ملک کے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے ۔ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ لاکھوں فکسڈ بل فوری واپس لے، بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس فوری واپس لے،حکومت،نیپرا،واپڈا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے پوری طاقت سے کام کرتے ہیں،عوام کو مستقل بنیادوں پر بجلی فراہمی کیلئے دعوئوں سے کام چلاتے ہیں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔
مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو عوام کوروکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا: طاہر ڈوگر
Aug 01, 2022