حافظ آباد:  سخت حفاظتی انتظامات میں محرم کی محافل،مجالس کا آغاز

Aug 01, 2022

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی شہراور گردونواح میں نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین اور آپؓ کے جانثاروں ؓ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے محافل اور مجالس کا آغاز ہوگیا۔ اس سلسلہ میں شہر میں جماعت الصفہ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزاہلسنت جامع الفاروق میں دس روزہ محافل ذکر حسین ؓ کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامع مسجد مدینہ محلہ حبیب گنج میں بھی دس روزہ محافل شروع ہوچکی ہیں۔آج بعد نماز عشاء مسجد مدینہ میں علامہ ظہیر احمد نقشبندی اور 6محرم کو علامہ فاران ناصر آف شورکوٹ خطاب کریں گے۔ دوسری جانب مرکزی امام بارگاہ میں بھی مجالس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہ دریں اثناء حکومت پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کیلئے صوبہ بھر میں یکم محرم سے دس محرم تک دفعہ 144نافذ کر دی گئی ، سیکورٹی کے بہتر انتظامات کے پیش نظر نو اور دس محرم الحرام کو موٹر سائیکل ڈبل سواری پر بھی پابند ی عائد کی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آبا د اللہ دتہ وڑائچ نے دفعہ 144پر سختی سے عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔

مزیدخبریں