گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)فانڈرزاتحاد گولڈن اور احساس یونیٹی گروپ قائدین نے سینئر کاروباری رہنما عبدالقادر پھلروان کے آفس کا دورہ کیا، چیئرمین ایف آئی جی رانا ناصر محمود، سابق صدر چیمبر میاں محمدسلیم، شیخ عامررحمن، حاجی عاصم انیس میاں عمر سلیم، غلام حسین جج، چوہدری عطا فرید, سینئر وائس پریزیڈنٹ محمد آفاق ایوب اور وائس پریزیڈنٹ وقاص افضل وفد میں شامل تھے، چیئرمین ایف آئی جی رانا ناصر محمود نے کہا عبدالقادر ،سلمان قادر پھلروان اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے حمایت کا فیصلہ چیمبر کی بہتری اور تعمیر میں انتہائی معاون ثابت ہوگا اور عبدالقادر پھلروان کی 40سالہ خدمات سے ہم سب کو سیکھنے کا موقع ملے گا، میں ملک میں موجود نہیں تھا جس روز عبدالقادر پھلروان نے اپنے گھرواپسی کا فیصلہ کیا، میں انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ رانا ناصر نے مطالبہ کیا کہ چیمبر انتظامیہ جانبداری سے کام لے رہی ہے، ہمارے اعتراضات کو میرٹ پر نہ دیکھا گیا تو اسے ڈی جی ٹی او کو چیلنج کریں گے، انہوں نے کہاکہ عبدالقادر پھلروان کے آفس میں ایک جتھے نے دھاوا بولا جس میں الیکشن کمیشن کا ایک ممبر بھی شامل تھا جس نے الیکشن مہم کا حصہ بن کر اپنی قانونی ذمہ داری سے انحراف کیا، اگر اسے کمپین کا شوق ہے تو الیکشن کمیشن سے مستعفی ہوجائے، راناناصر نے سیکرٹری چیمبر کو بھی خبردار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں قانون کے مطابق ادا کریں۔