حکومتی وزراء عدلیہ کو متنازعہ بنانے سے باز آجائیں : اورنگزیب کھچی 

میلسی (تحصیل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے  رکن قومی اسمبلی محمد اورنگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ سردار سبطین خان کی بطور سپیکر  پنجاب اسمبلی کامیابی عمران خان کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد  کی کامیابی 17 جولائی کے مینڈیٹ  پرشب خون مارنے کا بہترین بدلہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں  کیا انہوں نے کہا کہ مری‘ چھا نگا مانگا کی سیاست اور بیرونی مداخلت ، سندھ ہاؤس میں خرید وفروخت  کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہم صرف جمہوری اصولوں کی پاسداری  امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں  عدلیہ کے لازوال کردار سے جمہوریت کا ملک میں چراغ روشن  ہے اور یہ روشن رہے گا حکومتی وزراء عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی روش سے بازآجائیں۔

ای پیپر دی نیشن