کبیروالا(نمائندہ نوائے وقت) کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظاما ت مکمل کر لئے گئے ہیں،وافر مقدار میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، 10بیڈ پر مشتمل ایمر جنسی وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہارتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر میثم رضا بھٹہ نے گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے بتایا کہ جاری سیلابی صورتحال اور عشرہ محرم کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ادویات کی
100فیصد فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی صورتحال کے لئے ہسپتال میں 10بیڈ پر مشتمل الگ وارڈ بھی قائم کر دیا گیا جہاں چوبیس گھنٹے طبی عملہ ڈیوٹی پر موجود رہیگا، عاشو رہ محرم کے موقع پر10محرم کے جلوس کے دوران 2الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو عزاداران کوطبی امداد فراہم کریں گی۔