شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما چودھری یاسراقبال گوپے رانے کہا ہے کہ ملک میںقانون کی حکمرانی کیلئے ضروری ہے کہ فارن فنڈنگ کیس تمام سیاسی جماعتوں کے سنے جائیں فارن فنڈنگ کیس کا واہ ویلا کرنیوالوں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے سیاسی بلیک میلنگ کرنیوالوں کو قوم نے 17 جولائی کو مستردکردیا ہے اور اب 11 ستمبر کو بھی پنجاب کے تین اضلاع میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میںتحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ 14 سیاسی جماعتوں کو ملک کو درپیش مسائل نظرنہیںآتے سب کی زبان سے یکساں ایک ہی بات نکلتی ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے عمران خان نے کونسا روکاہے مگر حقیقت پسندانہ موقف کی تائید کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ تمام جماعتوں کے فنڈنگ کیس سنے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے الزامات کی سیاست کرکے سیاسی قد اونچا کرنیوالوں کا پاکستانی سیاست سے کام تمام ہوچکا ہے ۔