قصور (نمائندہ نوائے وقت)لاراڈکیت گینگ سے ساڈھے چار لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد، تین ملزمان گرفتار، ایک فرار، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث سے رکشہ، موٹر سائیکل، ناجائز اسلحہ، موبائل فونز بر آمد، ملزمان مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں وارداتیں کرتے تھے،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور صہیب اشرف کے احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد علی اکبر نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے اجمل عرف لارا ڈکیت گینگ کے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جبکہ سرغنہ اجمل عرف لارا موقع سے فرار ہو گیا، ملزمان نے ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے ایک لاکھ تین ہزار روپے ، ایک رکشہ، موٹر سائیکل، تین ناجائز پسٹل، موبائل فونز بر آمدہوئے ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،گرفتار ہونے والے ملزمان میں ابوبکر جٹ، ساجد عرف نعمان، عدیل اشرف کھوکھر شامل ہیں ۔