اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی،منشیات برآمد  

Aug 01, 2022 | 15:01

ویب ڈیسک

اے این ایف انٹیلیجنس نے کارروائی کرتے ہوئے 60 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں موٹروے کے قریب ہنڈا سوک کار سے 68 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔انٹیلیجنس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات میں 36 کلوگرام افیون اور 32 کلو 400 گرام چرس شامل ہے جبکہ دورانِ کارروائی لاہور کے رہائشی محمد موسیٰ اسحاق نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔انٹیلیجنس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کی گئی تھی. کارروائی کے نتیجے میں مسافر کی پیٹ سے منشیات برآمد کرلی گئی ، مسافر نجی ائیر لائن سے بحرین جارہا تھا۔ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق سے پشاور سے ہے .تاہم ملزم کے خلاف انسداد منشیات قانون کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں