نیپرا : کراچی کیلئے بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل

Aug 01, 2022 | 15:09

ویب ڈیسک

کراچی: نیپرا میں کراچی کیلئے بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔نیپرا میں سماعت کے دوران جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن محفوظ بھٹی نے مؤقف اختیار کیا کے الیکٹرک کا ٹیرف ملک کی دیگر بجلی کمپنیوں سے کم ہے اور اس اضافے کے باوجود کےالیکٹرک صارفین کو 3.98 روپے فی یونٹ سبسڈی ملے گی۔نیپرا حکام نے کہا کہ اس وقت کےالیکٹرک کا اوسط ٹیرف 25.52 روپے فی یونٹ ہے، مجوزہ اضافے کی صورت میں اوسط ٹیرف 26.08 روپے فی یونٹ ہوجائےگا۔
معلوم رہے کہ ٹیرف میں اضافے کی درخواست وفاقی حکومت نے جمع کرائی تھی۔
یاد رہے کہ 28 جولائی کو جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے پاور ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے کےالیکڑک کیلئےبجلی 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔ اس فیصلے سے کراچی والوں پر 22 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑا تھا۔

مزیدخبریں