محبت ِ اہل بیت جزو ایمان ،ا±مت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ : ضیاءاللہ شاہ بخاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جامع شیخ الاسلام میں ”پیغامِ امام حسین واتحاد ا±مت کانفرنس“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مختلف مکتب ِ فکر کے جید علمائے کرام نے کہا کہ محبت ِ اہل بیت جزو ایمان اورا±مت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہے۔ مختلف مکتب ِ فکر کے علماءکو اتحاد کی لڑی میں پرونے کے حوالے سے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کی خدمات قابل تقلید ہیں۔ شیخ الاسلام کی طرف سے ہر موقع پر تمام مسالک کے علمائے کرام کو اپنے پلیٹ فارم پر جمع کر کے ا±مت کو اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا جاتا ہے۔ علمائے کرام نے کہا کہ حضرت امام عالی مقام نے یزید کے باطل اقتدار کے خلاف سینہ سپر ہو کر قیامت تک کے اہل ایمان کو یہ پیغام دیا ہے کہ جب بات دینی اقدار اور حق و صداقت کی ہو تو پھر ظلم کے سامنے سینہ سپر ہو جائیں۔ اتحادِ ا±مت کانفرنس سے امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، صدر نظام المدارس پاکستان علامہ مفتی امداد اللہ قادری، پروفیسر علامہ ظفراللہ شفیق،علامہ صاحبزادہ پیر محمد قمر الشکور، علامہ اشفاق احمد چشتی نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن