لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی و سیاسی، نتخابی قومی امور قائمہ کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی کے رہنماﺅں فرید احمد پراچہ، پروفیسر محمد ابراہیم، عنایت اللہ خان، محمد حسین محنتی، عبدالحق ہاشمی، محمد جاوید قصوری، ڈاکٹر طارق سلیم، راﺅمحمد ظفر، حافظ نعیم الرحمن، ضیا الدین انصاری نے مشترکہ بیان میں جمعیت علمائے اسلام باجوڑ ورکرز کنونشن پر خودکش دہشت گردحملہ کی شدید مذمت کی اور 44بے گناہ علما، کارکنان کی شہادتوں اور 200سے زائد کارکنان کے شدید زخمی ہونے کو قومی المیہ اور سوگ قرار دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علمائے اسلام کے قائدین و کارکنان سے تعزیت، صدمہ اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ژوب میں سراج الحق پر خودکش دھماکہ کے بعد باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے پروگرام پر دہشت گرد حملہ معنی خیز، المناک اور دور رس اثرات کا حامل ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے قومی ایکشن پلان پر بلا امتیاز عمل کیا جائے، سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ادارے سیاسی انجینئرنگ کی بجائے اپنی پوری توجہ قومی سلامتی اور ملک و ملت کی ترجیحات پر رکھیں۔ دشمن کے ہر حربے کو قومی وحدت اور بروقت موثر اقدامات سے روکا جائے اور ناکام بنایا جائے۔
جے یو آئی کے ورکرز کنونشن پردہشتگردحملہ قابل مذمت:لیاقت بلوچ
Aug 01, 2023