رواں سال میں11256 اشتہاری ،24818 عدالتی مفرور،10990 عادی مجرم گرفتار 

Aug 01, 2023

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے رواں سال کے دوران 11256 اشتہاری ملزمان،24818 عدالتی مفرور اور10990 عادی مجرمان گرفتار کئے ہیں۔ایک بیان میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن میں 2511 اشتہاری ملزمان، 4307 عدالتی مفرور اور2570 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ سول لائنز ڈویژن میں 1110 اشتہاری ملزمان، 2259 عدالتی مفرور جبکہ1136 عادی مجرمان پکڑے گئے۔ اسی طرح سٹی ڈویژن میں 2265 اشتہاری ملزمان،5769 عدالتی مفروراور2693 عادی مجرمان حراست میں لئے گئے۔ اقبال ٹاو¿ن ڈویژن میں 1346 اشتہاری ملزمان، 3288عدالتی مفروران اور1582 عادی مجرمان پکڑے گئے۔ صدرڈویژن میں 1993 اشتہاری ملزمان، 4070 عدالتی مفرور اور1627 عادی مجرمان قانون کی گرفت میں لئے گئے جبکہ ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن میں 2031اشتہاری ملزمان، 5125 عدالتی مفرور اور1382عادی مجرمان گرفتار کئے گئے۔ اسی طرح سی آئی اے نے457 اشتہاری ملزمان، 182 عدالتی مفرور گرفتار کئے ۔جبکہ اے وی ایل ایس کی جانب سے134 اشتہاری ملزمان، 444 عدالتی مفرو گرفتار کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں