لاہور(نامہ نگار)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سول لائن ڈویژن نے3 رکنی بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیاہے تفصیلات کے مطابق اے وی ایل ایس سول لائن ڈویژن سٹاف نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ انتھونی مسیح،سمی مسیح،اور رحمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے 28 لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ 34 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔اے وی ایل ایس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں حالیہ متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے۔جبکہ کاہنہ سے نامہ نگارکے مطابق کاہنہ پولیس نے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتارکرکے 12 لاکھ روپے مالیت کی 10چوری شدہ موٹرسائیکلیں و پستول برآمدکرلیا۔ایس ایچ او کاہنہ عدنان مسعودنے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے آہلو روڈ والا قبرستان سے موٹر سائیکل چورعلی اسد اوراس کے ساتھی نویدچنی گرفتار کرکے ان سے 10 چوری شدہ موٹرسائیکلیں و پستول برآمدکرلیا۔ملزمان نے یہ موٹرسائیکلیں تھانہ کاہنہ اور دیگر تھانوں کے علاقوں سے چوری کی تھیں۔انہیں مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کردیاگیا۔ایس پی ماڈل ٹاو¿ن کی ایس ایچ او سمیت ٹیم کو شاباش تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے۔
لاہوراورکاہنہ کے موٹرسائیکل چور گینگ 5 ملزم گرفتار
Aug 01, 2023