حاجی محمد اعظم بٹ دوماہ کیلئے برطانیہ،جرمنی فرانس کے تعلیمی دورے پر روانہ

لاہور (نیوز رپورٹر) حاجی محمد اعظم بٹ چیئرمین آل پاکستان ٹیچر فیڈریشن / ممبر بورڈ آف گورنرز‘ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور‘ ممبر جیل انسپکشن (NOV) لاہور‘ ممبر فاﺅنڈیشن ہاﺅس دو ماہ کیلئے برطانیہ‘ جرمنی‘ فرانس اور دیگر یورپی ممالک کا تعلیمی دورہ کریں گے اور لندن میں پاکستان ایجوکیشن واچ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ نیز ان ممالک کے تعلیمی اداروں‘ جیلوں اور ذہنی مریضوں کے اداروں کا دورہ کرینگے اور انکی تقریبات میں شرکت بھی کرینگے۔ حاجی محمد اعظم بٹ اس سے قبل اقوام متحدہ کے اجلاس پیرس اور چیکو سلواکیہ میں پاکستانی وفد کی قیادت کر چکے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن