لاہور (خصوصی نامہ نگار)باجوڑ میں جے یو آئی ورکرز کنونشن میں خود کش حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے باجوڑ میں جے یوآئی ورکرز کنونشن میں خود کش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتِ اس وحشیانہ واردات میں ملوث مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔ آخر میں ا±نہوں نے شہداءکی بخشش اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
باجوڑ میں جے یو آئی ورکرز کنونشن میں خود کش حملہ بدترین دہشت گردی: شجاع الدین شیخ
Aug 01, 2023