شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کرنا ہمارے ایمان کا تقاضا :اشرف جلالی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک صراط مستقیم کی زیر اہتمام شہدائے کربلا رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلہ میں ملک بھر میں جاری عشرہ محرم الحرام کی تقریبات خیر و عافیت سے اختتام کو پہنچیں۔مرکزی تقریب کے سلسلہ میں جامعہ مسجد رضائے مجتبیٰ میں ''شہدائے کربلا رضی اللہ تعالیٰ عنہم کانفرنس'' کا انعقاد کیا گیا۔ ”شہدائے کربلا رضی اللہ تعالیٰ عنہم کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا شہدائے کربلا رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو خراج تحسین پیش کرنا ہمارے ایمان کا تقاضا ہے۔ سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نہایت وفا شعار ساتھیوں نے محبت اہل بیت رضی اللہ عنہم کی اَن مٹ داستان رقم کی۔ نظامِ مصطفی کی حکمرانی کے قیام کے لیے اور یزیدی ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لیے شہداءکربلا رضی اللہ عنہم نے مثالی کردار ادا کیا۔ آج بھی حسینی کردار کے ذریعے ظلم کے ایوانوں پر زلزلہ طاری کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...