حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد مےں ٹرےفک پولےس مےں کرپشن عروج پر پہنچ گئی۔ڈرائےونگ لائسنسوں کے ساتھ ساتھ ضلع کے اہم ٹرےفک پوائنٹس سے بھی منتھلی اکٹھی کی جانے لگی۔ کرپشن کے الزام مےں چارملازمےن کے معطل کئے جانے اور ڈی اےس پی ٹرےفک کی غفلت اور لاپرواہی ثابت ہونے کے باوجود بھی کرپشن نہ رک سکی۔ جسکے خلاف مقامی سماجی عوامی تنظےمےں سراپا احتجاج بن گئےں۔ موٹر سائےکل اور کار لائسنس کا رےٹ 12ہزار اور اےل ٹی وی لائسنس کا 18ہزار روپے مقرر ہوچکا ہے۔اورپےسے نہ دےنے والے امےدواروںکو فےل کردےا جاتا ہے جبکہ ضلع کے تمام اہم ٹرےفک پوائنٹس سے بدستور منتھلی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ اور منتھلی نہ دےنے والے ٹرےفک ملازمےن سے گالی گلوچ کےا جاتاہے ،دوسری جانب ڈی اےس پی شاہد محمود بٹ نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنےاد قرار دےا ہے۔
حافظ آباد: ٹرےفک پولےس مےں کرپشن عروج پر ،شہری سراپا احتجاج
Aug 01, 2023