واقعہ کربلا باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتاہے:محمود بشیر ورک


قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)ایس ایس پی آپریشن عثمان طارق بٹ‘ڈی ایس پی فضل احمدسراء، ایس ایچ او ضیافت علی باٹھ اور دیگر ملازمین سے ملاقات کے دوران لیگی سابق وفاقی وزیرو ایم این اے حلقہ 74چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ یوم عاشورہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔صدر مسلم لیگ ن ترکیہ میر ابرار احمد بٹ کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور حق کیساتھ کھڑے رہنے کا پیغام دیتا ہے، انہوں نے یوم عاشور کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں سید الشہداءامام حسینؓ اور کربلا میں ان کے ساتھ ڈٹ کر جان دینے والے رفقاءکو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓنے جان دے کر تاریخ اسلام میں اس دن کو قیامت تک کے لیے خاص بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ حسینی پیغام یہی ہے کہ باطل قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جان و مال کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔اس موقع پر ارشد مغل، قیصر چہل، شیخ عقیل عباس کپور صدر انجمن اثنا عشریہ قلعہ دیدار سنگھ، سابقہ کونسلر مشتاق غوری مسیح، عباس مظہر ڈار‘ممبر امن کمیٹی محمد آصف بٹ ودیگربھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...