گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) بااثر ملزموں نے مبےنہ طور پر منشےات کی سپلائی دےنے سے انکار کرنےوالے نوجوانوں کو رسےوں سے باندھ کر دو دن تک بےہمانہ تشدد کی انتہا کر دی ، ملزم تشدد کی وےڈےو بھی بناتے رہے،رکھ کےکرانوالی کے رہائشی وقار نے تھانہ باغبانپورہ پولےس کو درخواست دےکر الزام عائد کےا کہ اسکا بھائی آکاش جوکہ مان سنےارا کے پاس کام کرتا تھا ، چند روز قبل آکاش اور وقار کو ملزمان عدنان اور مان سنےارا نے مبےنہ طور پر آئس کی سپلائی دےکر آنے کا کہا جنہوں نے انکار کر دےا جس پر ملزمان نے آکاش اور وقار کو رسےوں کے ساتھ باندھ لےا اور دو دن تک آئس پی کر نشے کی حالت مےں پلاسٹک کے پائپ ، ڈنڈے اورسوٹوں سے بےہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل فون سے وےڈےو بھی بناتے رہے جبکہ رہی سہی کسر پولےس نے تاحال مقدمہ درج نہ کرکے نکال دی ہے جبکہ اےس اےچ او تھانہ باغبانپورہ انسپکٹر عرفان علی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام مےں مصروف تھے دونوں فرےقےن کو سن کر کارروائی عمل مےں لائی جائے گی ۔