گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گیپکو ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، گزشتہ ماہ ریجن بھر سے مجموعی طور پر451بجلی چور پکڑے گئے، بجلی چوروں کوایک کروڑ87لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے، تما م کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کےلئے درخواستیں دے دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو گیپکوانجینئر محمد ایوب کی ہدایت کے مطابق گیپکو ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے،گذشتہ جولائی کے مہینہ میں گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیوںکے نتیجہ میں سٹی سرکل سے167، کینٹ سرکل سے119، گجرات سرکل سے34، سیالکوٹ سرکل سے64، نارووال سرکل سے67جبکہ ریجن بھرسے مجموعی طور پر451 بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑاگیا ۔ مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو گیپکو کی جانب سے8لاکھ 26ہزارسے زائد یونٹس کی مد میںایک کروڑ87لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ تما م بجلی چورورں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔
گوجرانوالہ: جولائی میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ،451 پکڑے گئے
Aug 01, 2023