گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ فرض شناس اور محنتی سرکاری ملازمین اداروں کا اصل اثاثہ ہیں سپرنٹندنٹ ایڈمن محمد یامین نے اپنے فرائض منصبی انتہائی جانفشانی اور ایمانداری سے انجام دیئے اور کمشنر آفس میں شاندار خدمات انجام دیں جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس کے سپرنٹندنٹ ایڈمن محمد یامین کی ریٹائر منٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن افضال قمر وڑائچ‘ اسسٹنٹ کمشنر جنرل تنویریاسین‘ سپرنٹنڈنٹ جنرل ڈاکٹر یاسین‘ ایس این اے عدنان ساجد‘ لا افیسر راشد امین ودیگر افسران و سٹاف ممبران نے شرکت کی، مہمان خصوصی کمشنر نوید حیدر شیرازی دیگر افسران وسٹاف ممبران نے سپرنٹندنٹ ایڈمن محمد یامین کو اعزازی شیلڈ‘ گلدستے اور تحائف پیش کئے۔
فرض شناس ‘ محنتی سرکاری ملازمین اداروں کا اثاثہ ہیں:کمشنر
Aug 01, 2023