خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) یوم عاشورہ پر اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد میڈم ایوشہ ظفر اور مقامی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی وجہ سے عزاداروں نے اداروں کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔انکا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے عملہ کی دن رات محنت کے علاوہ ریسکیو1122 پیرا میڈیکل سٹاف‘ ڈاکٹرز‘ واپڈا اور پولیس کے اچھے انتظامات کی وجہ سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ عزاداروں نے بلاخوف و خطر شبہ ذوالجناح اور شبہ علم کے جلوس میں شہادت امام حسین کو پرسہ دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے تمام اداروں کو اچھی کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ۔