جمبر (نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک تحصیل کے صدر خانزادہ حسن رضوی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓحق و صداقت کے علمبردار تھے آپ کو اور آپ کے ساتھی شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لنگر حسینی کی تقریب تقسیم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے بتائیں ۔ انہوں نے کہا ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے امن دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے ملک میں مکمل مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر اسد رضا‘ ڈاکٹر فیاض قادری‘ عمران قادری‘ عرفان قادری، چاچا امین خانزادہ احمد عظیم قادری، امیتاز جماعتی اور عاصم قادری موجود تھے۔
ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے : خانزادہ حسن رضوی
Aug 01, 2023