لاہور(کامرس رپورٹر )سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ کا موجودہ دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ پیر کو یہاں ’پاکستانی معیشت پر سی پیک کے اثرات‘ کے موضوع پر گول میز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل اربوں ڈالر کا انفراسٹرکچر منصوبہ ہے جس کا مقصد گوادر پورٹ کو سڑکوں، ریل اور پائپ لائنوں کے نیٹ ورک کے ذریعے چین کے سے جوڑنا ہے۔ اس سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اقتصادی صلاحیت کے فروغ اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میگا منصوبہ سے چین اور پاکستان کے درمیان روابط اور تجارت کو فروغ ملے گا ۔ سپیشل اکنامک زونز سے ٹیکنالوجی کی منتقلی، مہارتوں کی ترقی اور روزگار کے مواقع کو فروغ ملے گا۔ افتخار علی ملک نے کہا سی پیک کی کامیابی کا انحصار اس کے موثر نفاذ، سکیورٹی خدشات کو دور کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ مقامی کمیونٹیز بھی ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہوں۔
چین کے نائب وزیر اعظم کا دورہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دے گا:افتخار ملک
Aug 01, 2023