زرعی سائنسدانوں نے چنے کی سات نئی اقسام متعارف کروادیں

 فیصل آباد (کامرس رپورٹر)زرعی سائنسدانوں نے چنے کی نئی اقسام تھل چنا سپر، انوار2023،افضال 2023، بٹل2021،بہاولپور چنا2021،نیاب سی ایچ 104، روہی چنا2021متعارف کروادی ہیں اورکاشتکاروں پر زور دیاہے کہ وہ چنے و مسور کی نئی اقسام کی کاشت کے فروغ اور جدید پیداوری ٹیکنالوجی پر عملدرآمد کر کے دالوں کی فی ایکڑ پیداواراور اپنی آمدن میں اضافہ کیساتھ دالوں کی برآمد کی مد میں خرچ ہونیوالے قیمتی زرمبادلہ بچانے میں حکومت کی مدد کریں۔یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زراعت (فارم اینڈ ٹریننگ) پنجاب لاہور ڈاکٹر اشتیاق حسن نے چنا اور مسور کے پیداواری منصوبہ2023-24کی منظوری بارے منعقدہ اجلاس کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

ای پیپر دی نیشن