تاجروں پرسابق چیئرمین ایف بی آر کے لگائے الزامات مسترد کرتے ہیں، شرجیل گوپلانی

کراچی (کامرس رپورٹر) چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈصدرکراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ چیئرمین آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن، محمد شرجیل گوپلانی نے کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ کے دفتر میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں ایک ٹی وی پروگرام میں عمران خان کے دور حکومت میں سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے کراچی کے تاجروں پر لگائے جھوٹے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کراچی کے تاجروں پر الزام لگایا ہے کہ ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، یہ سراسر جھوٹ ہے۔شرجیل گوپلانی نے کہا کہ ان کے ساتھ کراچی کے تاجروں کی میٹنگ ایم پی اے رمضان گھانچی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ارینج کروائی تھی، جس وقت کراچی کے تاجروں نے تین دن کی ہڑتال کی تھی، اس وقت یہ میٹنگ طے پائی تھی، جس میں کراچی کے تاجروں نے گیارہ نکات رکھے تھے، جس میں سے دو نکات پر انہوں نے کوئی بات نہیں کی، اس پر کراچی کے تاجروں نے ان کا بائیکاٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن