لاہور(سپورٹس رپورٹر) لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کی شرٹ سے جوئے کی کمپنی کا لوگو اڑا دیا گیا جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز کی شرٹس پر موجود رہا۔ کولمبو سٹرائیکرز سے معاہدہ کرتے ہوئے ہی بابر اعظم نے واضح کر دیا تھا کہ نام بدل کر جوا کروانے والی سیروگیٹ کمپنی کی تشہیر کرنے والی شرٹ استعمال نہیں کریں گے۔ فرنچائز نے بھی ان کے فیصلے کا احترام کیا۔