ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے صدر کی سابق فیفا ریفری اخونزدا عیسی خان کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے فیفا ریفری اخوندزادہ عیسٰی خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے،انھوں نے متعدد پلیٹ فارمز پر پی ایف ایف کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا،یواے ٹی فٹبال کلب کے کوچ نے فیفا کی فیئر پلے اقدار کو ہمیشہ مقدم رکھا اور مشکل وقت میں بھی پاکستان فٹبال کا بھرپور ساتھ دیا،ان کا ملکی فٹبال میں کردار کبھی فراموش نہیںکیا جاسکتا۔ نارملائزیشن کمیٹی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخوند زادہ عیسٰی خان کے انتقال پر پاکستان کی فٹبال برداری سوگوار ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن