لاہور(سپورٹس رپورٹر)جرمنی کے معروف ٹینس سٹار الیگزینڈر زیویریف نے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ 26 سالہ جرمن ٹینس سٹار نے ایونٹ کے فائنل میں سربیا کے ٹینس کھلاڑی لاسلو ڈیجیرے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں زیویریف نے حریف کھلاڑی لاسلو ڈیجیرے کو 5-7اور 3-6سے شکست دی۔ کامیابی کے بعد زیویریف کا کہنا تھا کہ یہ تقریبا ایک بار پھر پہلے ٹائٹل کی طرح ہے، میں بہت خوش ہوں، یہ میرے لیے ناقابل یقین تھا اور میں اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا،خیال رہے کہ 26سالہ ٹینس سٹار 1993میں مائیکل سٹیچ کے بعد ہیمبرگ کلے پر جیتنے والے پہلے جرمن کھلاڑی بن گئے ہیں۔