سٹیو سمتھ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کردیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اس حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی میں کہیں جا رہا ہوں۔ اپنے ایک بیان میں سمتھ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ یہ خبریں کہاں سے آ رہی ہیں۔ میں نے اس بارے کسی سے کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میں بیٹنگ سے متعلق کہا کہ میں نے بیٹنگ کر کے بہت بہتر محسوس کیا۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے بعد یہ میری بہترین اننگ ہے، ایشز میں مزید رنز بنانا مجھے بہت اچھا لگتا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن کے 6میچز میں 2سنچریاں میرے خیال میں مناسب کارکردگی ہے۔واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انگلینڈ میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن