ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان شاہینز نے اے سی کامیٹس کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز نے اے سی ٹی کامیٹس کے خلاف میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔اس سے قبل گزشتہ روز ناردن ٹیریٹری سٹرائیک نے پاکستان شاہینز کو59 رنز سے ہرادیا تھا۔ ڈارون کے ڈی ایکس سی ایرینا میں کھیلے گئے پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر اے سی کامیٹس کو پہلے بیٹنگ دی جس نے مقررہ 20  اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔ پاکستان شاہینز کی عمدہ  بولنگ اور فیلڈنگ کی وجہ سے کامیٹس کے بیٹرز بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔جواب میں پاکستان شاہینز نے مطلوبہ اسکور 16 ویں اوور میں ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...