ممبئی (اے پی پی)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے ایک کانسٹیبل نے ٹرین میں اپنے سینئر افسر سمیت چار افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانسٹیبل چیتن کمار چودھری نے اپنے خودکار ہتھیار سے گولی چلائی جس سے ریاست کے پالگھر ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے پروٹیکشن فورس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹراور جے پور-ممبئی سنٹرل ایکسپریس کے تین مسافر ہلاک ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ کانسٹیبل نے چلتی ٹرین میں اپنے انچارج اے ایس آئی ٹیکا رام مینا پر گولی چلا دی۔ حکام نے بتایا کہ اپنے سینئر کو قتل کرنے کے بعد کانسٹیبل دوسری بوگی میں گیا اور تین مسافروں کو گولی مار دی،اس کے بعد ملزم نے ٹرین سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن گورنمنٹ ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا اور اس کا ہتھیار بھی ضبط کر لیا۔
مہاراشٹر میں ریلوے فورس کے اہلکار نے افسر سمیت 4 افراد قتل کر دئیے، گرفتار
Aug 01, 2023