جسٹس فاروق کی تحریم الٰہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت سے معذرت

Aug 01, 2023

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے روبرو تحریم الٰہی کی درخواست سماعت کے لئے پیش کی گئی، جس میں مونس الٰہی کی اہلیہ نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کی استدعا کی۔جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ انہوں نے درخواست اس سفارش کیساتھ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی کہ اسے سماعت کے لئے کسی دوسرے بینچ میں پیش کیا جائے۔سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریم الٰہی کے پاس دوہری شہریت ہے، ان کے بچے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں، جن سے ملاقات کیلئے بیرون ملک جانا ہے۔درخواست میں بتایا گیا کہ مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام سیاسی بنیادوں پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحریم الہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرکے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں