لاہور(نامہ نگار) سٹی رائیونڈکے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے گھر کے باہر بیٹھے نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے لاش پورسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ رائیونڈ سٹی کے علاقے جیا بگا کا اویس گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر نا معلوم مسلح افراد وہاں آئے اور اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں اویس شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ اویس کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے ۔دوسری جانب شمالی چھائونی میں نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر 37سالہ رکشہ ڈرائیور کو تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔شمالی چھاؤنی کے علاقے بدر کالونی میں نامعلوم افراد نے 37سالہ رکشہ ڈرائیور شمس علی کو گھر میں گھس کر تیز دار آلے سے وار کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔