ہڑپہ‘اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ‘ 3فرار

اوکاڑہ+ساہیوال ( نامہ نگار) اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ ایک کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔ جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق چند نامعلوم ڈاکو دن دیہاڑے دیپالپور روڈ اوکاڑہ پر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے جس کی اطلاع ڈولفن سکواڈ پولیس کو ملی، ڈاکوئوں نے ڈولفن پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔  پولیس نے بھی حفاظتی اقدامات کے تحت جوابی فائرنگ کی، پولیس اور ڈاکوئوں کی کراس فائرنگ سے ایک کانسٹیبل عظمت شدید زخمی ہو گیا اور ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ ڈاکو پولیس کی بھاری نفری دیکھتے ہی فصلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ ہڑپہ کے نواح میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔ 3حملہ آور نامعلوم ڈاکو فرار ہو گئے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عیدالاضحیٰ کے روز ہڑپہ میں ایک بیکری پر نامعلوم ڈاکو دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے کلیم شاہد کو قتل کر کے فرار ہو گئے اور تھانہ ہڑپہ پولیس نے چند روز قبل دونوں ڈاکوئوں سلیمان اور یاسین کو گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی سرکاری گاڑی پر دونوں ملزمان کو ریکوری کے لئے لیکر جا رہی تھی کہ 105/7-R نہر ایل بی ڈی سی کے قریب 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے پولیس کو للکارتے ہوئے ملزمان حوالے کرنے کا کہا اور فائرنگ شروع کر دی اور دوران کشمکش ملزمان کی ہتھکڑی کا کنڈا کانسٹیبل کی پیٹی میں نکل گیا اور ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا، دس منٹ بعد فائرنگ رکی دونوں ملزمان ہلاک ہو چکے تھے جبکہ نامعلوم ساتھی فرار ہو گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن