میٹرک رزلٹ‘ دانش سکولز کے 75 فیصد طلباء و طالبات نے اے پلس گریڈ حاصل کیا ڈی جی خان کی سدرہ کی بورڈ میں پہلی پوزیشن

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات میں صوبہ بھر میں قائم دانش سکولز کے 14 کیمپسز کے 75 فیصد طلبہ و طالبات نے اے پلس اور 17 فیصد نے اے گریڈ حاصل کیا ہے۔ میٹرک کے سالانہ امتحان 2023 میں دانش سکولز کے نتائج 100 فیصد رہے۔ جبکہ سنٹر آف ایکسیلینس گرلز ڈی جی خان کی سدرہ شبیر نے 1088 نمبر لیکر ڈی جی خان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق دانش سکول کے 1200 طلبہ و طالبات نے لاہور بورڈ سے میٹرک کا امتحان دیا۔ جس میں سے 905 طلبہ و طالبات نے اے پلس اور 192 نے اے گریڈ حاصل کیا۔ دانش سکول گرلز رحیم یار خان کی کنزہ طارق  نے 1082 نمبر لے کر پنجاب بھر کے دانش سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں پنجاب بھر میں قائم 12 سنٹرز آف ایکسیلینس کے 73 فیصد طلبہ و طالبات نے اے پلس اور اے گریڈ حاصل کیا۔ سنٹر آف ایکسیلینس کے 2483 طلبہ و طالبات نے متعلقہ ڈویژن کے بورڈز میں امتحان دیا اور ان کے نتائج 99 فیصد رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...