اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل)ڈیوڈینڈپلگ ان بیک سکیم کے ذریعے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کا سرکلرڈیٹ کم کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ڈیوڈینڈپلگ ان بیک اسکیم کے ذریعے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل کیڈیوڈینڈ گردشی قرضے میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کیذمہ ڈیوڈینڈکی مد میں 260 ارب روپے سے زائد کی رقم واجب الادا جبکہ پی پی ایل اورگورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کیذمہ بھی 210 ارب روپیرقم واجب الادا ہیں۔ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل کے 325 ارب سے زائد اور جی ایچ پی ایل کے 125 ارب سے زائد ادا کرنے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پلگ ان بیک اسکیم کے ذریعے رقم گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔
ڈیوڈینڈپلگ ان بیک سکیم کے ذریعے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا فیصلہ
Aug 01, 2023