وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈنمارک کے ہم منصب سے قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ کارس لوکے راسموزین نے ان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے ڈنمارک اور دیگر یورپی ملکوں میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ ڈنمارک نے اِن گھِناؤنے واقعات کی مذمت کی ہے اور مسلم ممالک سے رابطوں میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے ڈنمارک کے ہم منصب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ایسے اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات کو بند کرنے پر زور دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور مذہبی برداشت کے فروغ پر بھی زور دیا۔